ہومپاکستانبین الاقوامی ادارے مارگن اینڈ اسٹینلے نے پاکستان کی 7کمپنیوں کو انڈیکس میں شامل کرلیا

بین الاقوامی ادارے مارگن اینڈ اسٹینلے نے پاکستان کی 7کمپنیوں کو انڈیکس میں شامل کرلیا

کراچی(آئی پی ایس ) بین الاقوامی ادارے مارگن اینڈ اسٹینلے کیپٹل انٹرنیشنل نے پاکستان کی 7کمپنیوں کو انڈیکس میں شامل کرلیا ہے جس کے نتیجے میں ایم ایس سی آئی کے انڈیکسز میں شامل پاکستانی کمپنیوں کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے پاکستانی کیپٹل مارکیٹ میں بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگا۔ ایم ایس سی آئی نے سہہ ماہی جائزے کے بعد پاکستانی کمپنیوں کی درجہ بندی جاری کی ہے۔مقامی آٹو سیکٹر کی کمپنی سازگار انجینئرنگ کو ایم ایس سی آئی کے فرنٹیئر مارکیٹ انڈیکس میں شامل کیا گیا ہے۔ ایم ایس سی آئی اسمال کیپ انڈیکس میں پاکستان کی 6 کمپنیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس کے شعبے کی ایک کمپنی ہیسکول کو ایم ایس سی آئی نے اسمال کیپ انڈیکس سے خارج بھی کیا گیا ہے۔دنیا کے بڑے سرمایہ کار ادارے شیئرز میں انویسٹمنٹ کیلئے مارگن اینڈ اسٹینلے کی تقلید کرتے ہیں۔ دنیا کے 100 بڑے سرمایہ کار اداروں میں سے 95 ادارے ایم ایس سی آئی کے کلائنٹس ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔