ہومپاکستاننیا توشہ خان کیس، عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت 15اگست کو سماعت کیلئے مقرر

نیا توشہ خان کیس، عمران خان اور بشری بی بی کی گرفتاری کیخلاف درخواست سماعت 15اگست کو سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد(آئی پی ایس ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان اور بشری بی بی کی توشہ خانہ نئے کیس میں گرفتاری کے خلاف درخواست 15 اگست کو سماعت کے لیے مقرر کردی۔

رجسٹرار آفس سے جاری کردہ کاز لسٹ کے مطابق جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس بابر ستار بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی درخواست کی سماعت کریں گے۔ نیب کے ابتدائی طلبی کے نوٹسز کے خلاف درخواست بھی سماعت کے لیے یکجا کر دی گئی۔جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس ارباب محمد طاہر نے گزشتہ سماعت کی تھی۔ جسٹس ارباب طاہر کے چھٹیوں پر ہونے کے باعث جسٹس بابر ستار بنچ کا حصہ ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔