Sunday, September 8, 2024
ہومبریکنگ نیوزپنجاب میں بڑے پیمانے پر اعلی انتظامی افسران تبدیل

پنجاب میں بڑے پیمانے پر اعلی انتظامی افسران تبدیل

لاہور(سب نیوز ) حکومت پنجاب نے بڑے پیمانے پر اعلی انتظامی افسروں کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے۔ڈپٹی کمشنر سرگودھا کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب خان کو ڈپٹی کمشنر قصور تعینات کردیا گیا، کیپٹن ریٹائرڈ محمد وسیم ایڈیشنل سیکرٹری ویلفئیر سروسز ون کو ڈپٹی کمشنر سرگودھا تعینات کردیا گیا۔

سید موسی رضا ایڈیشنل سیکرٹری مواصلات و تعمیرات کو ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات کردیا گیا، ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر کو افسر بکار خاص بنا دیا گیا ہے جو 41 ویں مڈ کیرئیر کورس پر روانہ ہوگئیں۔
ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نئیر شیخ کو ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس تعینات کردیا گیا، کیپٹن ریٹائرڈ ندیم ناصر ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن ایس اینڈ جی اے ڈی کو ڈپٹی کمشنر فیصل آباد تعینات کردیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر راجن پور منصور احمد خان کو افسر بکار خاص بنا دیا جو 41 ویں مڈ کیرییر کورس پر روانہ ہوگئے ہیں۔ شفقت اللہ مشتاق سیکرٹری ریونیو، بورڈ آف ریونیو کو ڈپٹی کمشنر راجن پور تعینات کردیا گیا۔ڈپٹی کمشنر خوشاب ذیشان شبیر رانا کو افسر بکار خاص بنا دیا گیا، وہ 41 ویں مڈ کیرئیر کورس پر روانہ ہوگئے، ایڈیشنل سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مس فاطمہ شیرازی کو ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کردیا گیا۔

سیکریٹری محکمہ زراعت جنوبی پنجاب ثاقب علی اطیل کو سیکرٹری محکمہ لائیو اسٹاک تعینات کردیا گیا، سیکرٹری محکمہ لائیو اسٹاک محمد مسعود انور کو چیف آف سیکشن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ تعینات کردیا گیا۔سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر اقبال حسین کورس پر روانہ ہوگئے، تقرری کے منتظر جاوید اختر محمود کو سیکرٹری محکمہ سوشل ویلفیئر تعینات کردیا گیا۔

کمشنر سرگودھا اجمل بھٹی کو افسر بکار خاص بنا دیا گیا۔ محمد جہانزیب کو کمشنر سرگودھا تعینات کردیا گیا، اسپیشل سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن خالد نزیر کو سیکرٹری محکمہ سکول ایجوکیشن کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ شوزب سعید کو ڈائریکٹر جنرل پنجاب انفورسمنٹ ریگولیٹری تعینات کردیا گیا، محمد علی کو کمشنر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکورٹی تعینات کردیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔