ہومپاکستانوفاقی بیورکریسی میں اعلیٰ پیمانے پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

وفاقی بیورکریسی میں اعلیٰ پیمانے پر تقرر و تبادلے ،نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد ،وفاقی بیورکریسی میں اعلیٰ پیمانے پر تقرر و تبادلے ، ان لینڈ ریونیو سروس گروپ کے گریڈ 20کے افسر ناصر خان کو چیئرمین نیوٹک کے عہدے سے ہٹا کر واپس ایف بی آر بھجوا دیا گیا ہے ،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی طرف سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21کے افسر محمد عثمان چاچڑ کا سندھ سے وفاق میں تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت صنعت و پیداوارتعینات کر دیا گیا ہے ،ان لینڈ ریونیو سروس گروپ کے گریڈ 20کے افسر ناصر خان کو چیئرمین نیوٹک کے عہدے سے ہٹا کر واپس ایف بی آر بھجوا دیا گیا ہے ، سیکرٹریٹ گروپ کے گریڈ 21کے افسر سید خالد علی رضا گردیزی کو سنیئر جوائنٹ سیکرٹری وزارت بین الصوبائی رابطہ سے ہٹا کر ایڈیشنل سیکرٹری ریلوے ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ،ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کے گریڈ 21کے افسرعارف انور بلوچ کا ایڈیشنل سیکرٹری ریلوے ڈویژن سے ہٹا کر اسٹبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

2391c606 b2ae 4bc3 9d3a 729de6a9781d 1
2391c606 b2ae 4bc3 9d3a 729de6a9781d 1 1
b5180d5a 07a9 4934 a35e 4110711b50c7 1
d1dc6f3b 9f6a 474b b49a 0c9d19f9d2c5 1

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔