Monday, May 25, 2026
ہومبریکنگ نیوزڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینےکا فیصلہ

ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینےکا فیصلہ

اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان (ڈریپ) سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار واپس لینےکا فیصلہ کر لیا گیا۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق ادویات کی قیمتیں متعین کرنے کے لیے نیا ادارہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین نیا بورڈ کرے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ڈریپ سے ادویات کی قیمتوں کے تعین کا اختیار وزیراعظم کی ہدایت پر لیا جا رہا ہے، وزیر قانون کی سربراہی میں کمیٹی پروپوزل تیار کر رہی ہے۔

حکام وزارت صحت کا بتانا ہے کہ اس وقت ڈریپ صرف جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں کا تعین کرتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔