ہومکھیلفخر پاکستان ارشد ندیم وطن واپس کب پہنچیں گے؟

فخر پاکستان ارشد ندیم وطن واپس کب پہنچیں گے؟

لاہور:پیرس اولمپکس کے پاکستانی گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی وطن واپسی کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
شیڈول کے مطابق ارشد ندیم براستہ استنبول لاہور پہنچیں گے، وہ آج (بروز ہفتہ) رات پیرس سے استنبول پہنچیں گے، جہاں سے وہ چیئرمین ساؤتھ ایشیئن ایتھلیٹکس محمد اکرم ساہی کے ہمراہ لاہور روانہ ہوں گے، کوچ سلمان بٹ بھی ارشد ندیم کے ہمراہ ہوں گے۔
محمد اکرم ساہی کے مطابق ارشد ندیم نے قوم کو بڑی خوشی دی ہے، ان کا استقبال تاریخی ہوگا۔
ایتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کی جانب سے ارشد ندیم کے استقبال کی تیاریاں کی جارہی ہیں جبکہ اسپورٹس بورڈ پنجاب بھی ان کے استقبال کی تیاریوں میں مصروف ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔