ہومپاکستاناین اے 171رحیم یار خان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

این اے 171رحیم یار خان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری

رحیم یار خان(آئی پی ایس ) الیکشن کمیشن نے این اے 171 رحیم یار خان میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا جہاں 12 ستمبر کو الیکشن ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے رحیم یار خان این اے 171 میں 12 ستمبر کو ضمنی انتخابات کا اعلان کردیا، 15 سے 17 اگست کو امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروا سکتے ہیں، 17 اگست کو امیدواروں کی ابتدائی فہرست جاری کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ 21 اگست کواسکروٹنی اور 23 ا گست تک کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا جا سکتا ہے، اپیلٹ ٹریبیونل 27 اگست تک اپیلیں نمٹانے کے پابند ہونگے، 28 اگست تک امیدواروں کی نظر ثانی فہرست جاری کی جائے گی، 29 اگست کو امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق 30 اگست کو امیداروں کو انتخابی نشانات الات کیے جائیں گے، تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ممتاز مصطفی کے انتقال کے باعث یہ نشست خالی ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔