اسلام آباد (سب نیوز)یوٹیلیٹی اسٹورز نے چینی مہنگی کرنے کا فیصلہ کر لیا ،ذرائع کے مطابق وزیراعظم پیکج کے تحت چینی کی فی کلوقیمت میں پانچ روپیاضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
فیصلے کے اطلاق کے بعد یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت ایک سو چودہ روپے ہوگئی۔ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورزپرچینی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق آج سے کیاجائے گا۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیرِ اعظم پیکیج کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 114 روپے ہو جائے گی۔عام صارفین کے لیے یوٹیلیٹی اسٹورز پر چینی کی فی کلو قیمت 160 روپے ہو گی۔یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذرائع کے مطابق ٹرانسپورٹیشن چارجز بڑھنے پر چینی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز کا چینی 5روپے فی کلو مہنگی کرنے کا فیصلہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
