اسلام آباد(سب نیوز) حکومت کی جانب سے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرادیا گیا ہے۔
ملک میں بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کردی گئی ہے۔ نیپرا نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی قیمت میں اضافہ جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ لائف لائن صارفین اور کے الیکڑک صارفین پر اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کے بجلی کے بلوں میں صارفین کو اضافی ادائیگیاں کرنا ہوں گی۔سی پی پی اے نے نیپرا سے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگا تھا۔
مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور بجلی بم گرا دیا گیا، فی یونٹ نرخ میں اضافہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
