ہومبریکنگ نیوزصدر آصف علی زرداری سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم کی ملاقات،پیمرا کی سالانہ رپورٹ پیش

صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم کی ملاقات،پیمرا کی سالانہ رپورٹ پیش

اسلام آباد(سب نیوز ) صدر آصف علی زرداری سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم کی ملاقات۔چیئرمین پیمرا نے ایوان ِصدر میں صدر ِ مملکت کو پیمرا رپورٹ 2021-23 پیش کی۔صدر مملکت کا جعلی خبروں ، غلط معلومات کے پھیلا کی حوصلہ شکنی کی ضرورت پر زور ۔انہوں نے کہاکہ حقائق کی جانچ پڑتال ، معلومات کی تصدیق کا کلچر فروغ دینا ہوگا۔میڈیا معاشرے میں رواداری، اتحاد اور اخلاقی اقدار کے فروغ میں کردار ادا کرے۔میڈیا صحافت کے اعلی ترین معیار کو برقرار رکھے۔

جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی کی وجہ سے نئے چیلنجز درپیش ہیں۔میڈیا رائے عامہ کی تشکیل میں ذمہ دارانہ اور تعمیری کردار ادا کرے۔غلط معلومات ، پروپیگنڈے کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر عمل ہونا چاہیے۔میڈیا ملک کا بہتر تشخص ، سماجی و اقتصادی مسائل بارے شعور اجاگر کرے۔چیئرمین پیمرا نے صدر مملکت کو میڈیا منظرنامے کی ریگولیشن اور ترقی میں پیمرا کے کردار اور کارکردگی بارے آگاہ کیا۔صدر مملکت نے پیمرا کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اپنی حمایت کااعادہ کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔