اسلام آباد(سب نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین حبیب ملک اورکزئی نے پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے)محترمہ فرزانہ شیریں کا پی آئی ایچ آر او ہیڈ آفس آمد پر پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر حبیب ملک اورکزئی نے محترمہ فرزانہ شیریں کی ایک مخلص سماجی اور سیاسی کارکن کے طور پر گراں قدر خدمات کو سراہا۔ بالخصوص ضلع بنوں اور دیگر قبائلی اضلاع میں عوامی فلاح و بہبود اور کمیونٹی کی ترقی کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔کمیونٹی سروس اور عوامی خدمت کے لیے ان کی لگن اور نمایاں خدمات کے اعتراف میں پاکستان انٹرنیشنل ہیومن رائٹس آرگنائزیشن کی جانب سے محترمہ فرزانہ شیریں کو شیلڈ آف اپریسی ایشن پیش کی گئی۔اس موقع پر پی آئی ایچ آر او نے محترمہ فرزانہ شیریں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی عوام کی خدمت، سماجی ترقی، انسانی حقوق کے فروغ اور کمیونٹی کو بااختیار بنانے کے لیے اپنی خدمات جاری رکھیں گی۔
