لاہور:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت ناساز ہونے پر ان کا اسپتال میں طبی معائنہ کرایا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پرویز الٰہی کو پسلیوں میں فریکچر کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔
چوہدری پرویز الٰہی نے طبعیت ناساز ہونے پر اسپتال میں طبی معائنہ کرایا جہاں ان کا ایکو کارڈیو گرام اور دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ اسپتال میں صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویز الٰہی کے خون کے نمونے بھی لیے گئے۔
ڈاکٹروں نے چوہدری پرویز الٰہی کا مکمل چیک اپ کرنے کے بعد انہیں مکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ اڈیالہ جیل کے باتھ روم میں گرنے کی وجہ سے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کو متعدد چوٹیں آئی تھیں۔ پرویز الٰہی کو امراض قلب سمیت دیگر بیماریاں بھی لاحق ہیں۔
پرویز الٰہی کی حالت ناساز، ڈاکٹرزکامکمل بیڈ ریسٹ کا مشورہ
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
