لاہور،سینئر بیٹسمین اسد شفیق نے قومی ٹیسٹ ٹیم میں کم بیک کو اپنا ہدف بنا لیا، کہتے ہیں بیٹنگ تکنیک میں مسائل تھے جن کو محمد یوسف کی معاونت اور رہنمائی سے دور کرلیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اسد شفیق کا کہنا تھا کہ اب کوشش یہی ہے کہ جلد از جلد بعض پہلوں پر محنت کر کے ٹیم میں واپس آں تو پھر باہر نہ ہونا پڑے ۔ایک سال سے طویل فارمیٹ کی ٹیم سے باہر اسد شفیق کے مطابق محمد یوسف کی زیرنگرانی خامیوں پر کام کرنا بہت مفید ثابت ہوا کیونکہ وہ ویڈیوز دیکھ کرکچھ چیزوں کو بہتر بنانے کیلئے رہنمائی کرتے رہے کیونکہ باہر جاتی گیند کو کھیلتے وقت ان کی باڈی بہت زیادہ اوپن ہورہی تھی جسے سائیڈ آن رکھنے پر توجہ ہے جبکہ بال کی ریلیز سے قبل پاں کے کریز سے باہر نکلنے کی خامی بھی دور کرلی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ کوویڈ کے سبب کراچی میں پریکٹس کا موقع نہیں مل رہا تھا جس کے سبب لاہور میں کیمپ بہت مددگار ثابت ہوا جس سے کافی فائدہ ہوگا۔نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف کا کہنا تھا کہ بیٹسمینوں کی بنیادی باتوں پر کام کرنا اولین ترجیح ہوتی ہے اور تجربہ کار اسد شفیق کے ساتھ کام کرتے ہوئے انہی پہلوں کو پیش نظر رکھا گیا۔
