Saturday, April 19, 2025
ہومبریکنگ نیوزپنجاب حکومت کی بیوروکریسی پرنوازشات، بیوروکریٹس کو کتنے مرلہ کے پلاٹ ملیں گے؟

پنجاب حکومت کی بیوروکریسی پرنوازشات، بیوروکریٹس کو کتنے مرلہ کے پلاٹ ملیں گے؟

لاہور (سب نیوز )پنجاب حکومت کی بیوروکریسی پرنوازشات کا سلسلہ جاری ہے ، سول سروسز کیبیوروکریٹس کو1 کنال، 2 کنال 10 مرلہ کے پلاٹ ملیں گے محکمہ پی اینڈ ڈی نے ایپلیکشن فارم کے ساتھ مراسلہ جاری کردیا۔مراسلے کے مطابق پاکستان ایڈمنسٹریٹو،پراونشل مینجمنٹ سروس کیڈرزکی رلئیروڈا اور پی ایس پی کیڈرزکیلئے بھی روڈا میں سرکاری ہاوسنگ اسکیم کے قیام کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسکیم کالا خطائی روڈ انٹرچینج کے دو کلومیٹر کی حدود میں لانچ کی جارہی ہے۔

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروسز اور پی ایم ایس افسران کا تیس تیس فیصد کوٹہ ہوگا، پولیس سروس کے افسران 10 فیصد جبکہ ایکس کیڈرسرکاری ملازمین کا کوٹہ 30 فیصد ہوگا ۔ گریڈ 21، 22 کے افسران دو کنال کے اہل ہوں گے، 20 اور19 گریڈ کے افسران ایک کنال کے اہل ہوں گے جبکہ گریڈ 18 کے افسر10 مرلہ کے اہل ہوں گے۔ پلاٹ 8 سال کی آسان اقساط پر دئیے جائیں گے ۔ پلاٹ کی فی مرلہ مالیت 8 لاکھ روپے مقررکردی گئی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔