اسلام آباد،وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آصف زرداری کے جعلی اکائونٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپے وصول کر چکی ہے اور یہ تقریبا 200 ملین ڈالر بنتے ہیں ۔ہفتہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں فواد چوہدری نے کہا کہ سابق صدر آصف زرداری کے جعلی اکاونٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپیہ وصول کر چکی ہے اور یہ تقریبا 200 ملین ڈالر بنتے ہیں،اصل مقدمہ 5000 ارب روپے کے لگ بھگ ہے اس وصولی سے آپ اندازہ لگا لیں کے اس ملک میں کرپشن کی کیا سطح رہی ہے اور حکمرانوں نے سندھ اور پاکستان کو کیسے لوٹا ہے۔
آصف زرداری کے جعلی اکائونٹس کیس میں اب تک نیب 33 ارب روپے وصول کر چکی ہے چوہدری فواد حسین
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
