ہومکھیلپاکستان ویمن کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دو ویسٹ انڈین کھلاڑی بے ہوش

پاکستان ویمن کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں دو ویسٹ انڈین کھلاڑی بے ہوش

انٹیگا،پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران ویسٹ انڈیز کی دو کھلاڑی بے ہوش ہو گئیں۔انٹیگا میں کھیلے گئے میچ کے دوران ویسٹ انڈین کرکٹر شینل ہنری اور شیڈن نیشن بیہوش ہو گئیں، دونوں خواتین کرکٹرز کو گرانڈ میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔ویسٹ انڈین کرکٹرز کے گرانڈ میں بے ہوش ہونے کے بعد بھی میچ جاری رکھا گیا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گرائونڈ سے اسپتال منتقل کی گئی دونوں خواتین کرکٹرز کی حالت اب بہتر ہے۔خیال رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت ویسٹ انڈیز ویمن کی ٹیم پاکستان ویمن سے 7 رنز سے جیت گئی تھی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل کھیلا جائے گا، میزبان ٹیم کو گرین شرٹس پر دو صفر کی برتری حاصل ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔