Thursday, May 7, 2026
ہومپاکستانپنجاب میں 22سے 25جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی،انتظامیہ کو الرٹ جاری

پنجاب میں 22سے 25جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی،انتظامیہ کو الرٹ جاری

لاہور (آئی پی ایس )صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے)نے پنجاب میں 22 سے 25 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔تفصیلات کے مطابق ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ پنجاب میں مون سون کا چوتھا اسپیل 22جولائی بروز پیرسے شروع ہونے کا امکان ہے، جو 25 جولائی تک جاری رہے سکتا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 23 سے 24 جولائی کے دوران جنوبی پنجاب میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد، گجرات، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژنز میں مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ موسمی صورتحال کے بارے متعلقہ انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا ہے، انہوں نے ہدایت کی کہ بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے اور پیشگی انتظامات مکمل کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔