Thursday, May 7, 2026
ہومپاکستانموجودہ سیٹ اپ مکمل ناکام، متبادل ملتے ہی شہباز شریف سے جان چھوٹ جائے گی، فواد چوہدری کا دعویٰ

موجودہ سیٹ اپ مکمل ناکام، متبادل ملتے ہی شہباز شریف سے جان چھوٹ جائے گی، فواد چوہدری کا دعویٰ

اسلام آباد (آئی پی ایس )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا ہے کہ موجودہ سیٹ اپ مکمل طور پر ناکام ہوچکاہے، متبادل آئیڈیا ملتے ہی وزیر اعظم شہباز شریف سے پاکستان کی جان چھوٹ جائے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری ایک پیغام میں فواد چوہدری نے لکھاکہ اسٹیبلشمنٹ نے 18 نشستوں کی بنیاد پر شہباز شریف کو وزیر اعظم بنایا۔انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو اس امید پر وزیراعظم بنایا گیا کہ وہ آصف زرداری کے ساتھ مل کر اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی بیانیے کابوجھ اٹھائیں گے اور بانی پی ٹی آئی کی مقبولیت کا مداوا ہوگا لیکن موجودہ سیٹ اپ کا اسٹیبلشمنٹ کو کچھ بھی فائدہ نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اس سیٹ اپ سے نہ سیاست سنبھل رہی ہے نہ معیشت، یہ سیٹ اپ مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔