Tuesday, May 5, 2026
ہومپاکستانملک میں مایوسی، جھوٹ، تشدد اور انتشار کا زہر پھیلایا جا رہا ہے،خواجہ سعد رفیق

ملک میں مایوسی، جھوٹ، تشدد اور انتشار کا زہر پھیلایا جا رہا ہے،خواجہ سعد رفیق

لاہور (آئی پی ایس )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر رہنما، سابق وفاقی وزیر سعد رفیق نے دعوی کیا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مایوسی، جھوٹ، تشدد، کنفیوژن اور انتشار کا زہر پھیلایا جارہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام میں سعد رفیق نے لکھا کہ بہت سے لوگ دانستہ اور غیر دانستہ طور پر اس صورت حال کاحصہ بن رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آئینی پامالی، زرد جمہوریت، معاشی بدحالی اور غربت جنگل کی آگ کی طرح پھیل رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ توڑنا آسان جب کہ جوڑنا بہت مشکل کام ہے، ایک دوسرے کے گریبان پھاڑنے اور دامن تار تار کرنے سے فرصت ملے تو سوچیں کہ ہم اجتماعی خود کشی پر کیوں تلے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔