اسلام آباد(آئی پی ایس ) مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ایک بار پھر ملتوی ہوگیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس طلب کر رکھا تھا جو اب ملتوی ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور دیگر ارکان کی مصروفیات کی وجہ سے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ملتوی ہوا، اجلاس کی نئی تاریخ کا اعلان جلد کیا جائے گا۔ واضح رہے اس سے قبل 10جولائی کو بھی مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا تھا۔
