Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزپی ٹی آئی پر پابندی: آئین کے آرٹیکل 6 اور 17 کیا ہیں،سیاسی جماعت پر پابندی کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

پی ٹی آئی پر پابندی: آئین کے آرٹیکل 6 اور 17 کیا ہیں،سیاسی جماعت پر پابندی کا طریقہ کار کیا ہوگا؟

اسلام آباد(سب نیوز )ملک میں اس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے خلاف آرٹیکل 17 کے تحت کارروائی کرنے اور آرٹیکل 6 کے تحت مقدمات چلائے جانے پر بحث ہو رہی ہے۔ لیکن آئین کہ یہ دو اہم آرٹیکل ہیں کس بارے میں؟ آئے جانتے ہیں۔آرٹیکل 6 سنگین غداری کی دفعہ ہے جبکہ آرٹیکل 17 ملکی سالمیت کیلئے خطرے کی دفعہ ہے۔

آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کوئی بھی شخص طاقت سے دستور کی تنسیخ کرے، تخریب کاری کرے، اسے معطل کرے تو یہ سنگین غداری کے زمرے میں آئے گا، معاونت اورسازش میں شریک ہونے پربھی سنگین غداری کا مجرم ہوگا۔

آرٹیکل چھ کی شق دو کے تحت شق ایک میں درج شدہ سنگین غداری کو سپریم کورٹ سمیت کسی بھی عدالت سے جائز قرار نہیں دیا جائے گا۔ اس کی شق تین کہتی ہے کہ سنگین غداری کیس کا شکایت کنندہ صرف وفاق ہوگا اور اس میں مجرم قرار دئے پر سزائے موت یا عمر قید ہوگی۔

آئین کا آرٹیکل سترہ سیاسی جماعت بنانے کا حق دیتا ہے لیکن شرائط بھی لاگو ہیں، آرٹیکل کی شق دو کے مطابق کسی سیاسی جماعت پرفارن فنڈڈ یا قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دینے کا الزام ہو تو وفاقی کایبنہ پابندی کی منظوری دے گی۔حکومتی ڈکلیریشن کے بعد پندرہ روز کے اندر سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکرنا ہوگا اور معاملے پرسپریم کورٹ کا فیصلہ حتمی ہوگا۔اگر سپریم کورٹ وفاقی حکومت کے بھیجے گئے ریفرنس کی توثیق کردیتی ہے تو سیاسی جماعت کالعدم ہونے کی صورت میں اس جماعت کے سینیٹ، قومی، صوبائی اور بلدیاتی نمائندوں کی رکنیت فوری معطل ہوجائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔