Thursday, May 21, 2026
ہومبریکنگ نیوزحکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا، خورشید شاہ

حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی کے فیصلے پر اعتماد میں نہیں لیا، خورشید شاہ

کراچی (سب نیوز )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے پر اعتماد نہ لینے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس فیصلے کا علم نہیں۔ خورشید شاہ نے پی ٹی آئی پر پابندی کے حکومتی فیصلے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی طرح ہم نے بھی یہ بات سنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے اس فیصلے پر ہمیں اعتماد میں نہیں لیا اور ہمیں اس کا علم نہیں، اب یہ عدالتوں کے فیصلے ہیں تو دیکھیں عدالت کیا فیصلہ کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں سیاست کرنی چاہیے اور ان چیزوں سے مسئلے حل نہیں ہوں گے، جو ملک کے حالات چل رہے ہیں اس میں سب کو مل کر بیٹھنا چاہیے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ میں پیپلزپارٹی میں ہوں اور پیپلز پارٹی کی پالیسی کے ساتھ کھڑا ہوں، پیپلزپارٹی کی رائے میری رائے ہے، میری ذاتی رائے کوئی نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی پالیسی آجائے تو میں پھر ہی بات کر سکوں گا، پارٹی کی طرف سے ابھی کوئی ہدایات نہیں دی گئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔