Wednesday, May 20, 2026
ہومپاکستانمسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں کی پی ٹی آئی کو الاٹمنٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی

مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں کی پی ٹی آئی کو الاٹمنٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی

اسلام آباد (سب نیوز) مسلم لیگ ن نے مخصوص نشستوں کی پی ٹی آئی کو الاٹمنٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کر دی ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک انصاف نے مخصوص نشستوں کے حصول کی استدعا ہی نہیں کی تھی،
سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں،

آزاد امیدوار پہلے ہی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں،
جن ارکان کو پی ٹی آئی کا قرار دیا گیا انہوں نے کاغذات میں خود کو آزاد ظاہر کیا تھا،

درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ آزاد ارکان کو پندرہ دن میں شمولیت کا کہنا قانون کے خلاف ہے،
آئین اور واضح ہے، آزاد امیدواروں کی شمولیت تین دن میں ہی ہوسکتی، درخواست
مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو دینے پر عدالت نے فریقین کے دلائل بھی نہیں سنے،

مسلم لیگ ن نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نطرثانی کرے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔