Monday, April 28, 2025
ہومبریکنگ نیوزعمران خان اوربشری بی بی کوعدت کیس میں سزا سنانے والے جج کو ترقی مل گئی

عمران خان اوربشری بی بی کوعدت کیس میں سزا سنانے والے جج کو ترقی مل گئی

اسلام آباد (سب نیوز )عمران خان اوربشری بی بی کوعدت کیس میں سزا سنانے والے جج کو ترقی مل گئی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے پانچ سینئیر سول ججز کو ترقی دے دی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پانچوں ججزکوسینئیرسول جج سے ترقی دیکر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کردیا گیا ،جن میں ایک نام جج قدرت اللہ کا بھی ہے جنھوں نے عمران خان اوربشری بی بی کوعدت کیس میں سزا سنایا تھا۔ترقی پانے والوں میں سینئیرسول جج عامرعزیز،نصرمن اللہ ،محمد شبیر،قدرت اللہ اور مجاہد رحیم شامل ہیں ۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد رجسٹرار آفس نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔