Sunday, July 21, 2024
ہومکھیلبھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا پلیئر آف دی منتھ قرار

بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا پلیئر آف دی منتھ قرار

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ اس مرتبہ بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا کو مل گیا۔
جسپریت بمرا کو جون کے مہینے میں کارکردگی کی بنیاد پر پلیئر آف دی منتھ قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ بھارتی کپتان روہت شرما اور افغانستان کے رحمان اللہ گرباز کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔
علاوہ ازیں بھارت کی سمریتی مندھنا آئی سی سی ویمن پلیئر آف دی منتھ قرار پائی ہیں۔
انگلینڈ کی ماریا بوشیئر اور سری لنکا کی وشمی گونارتنے کی بھی نامزدگی ہوئی تھی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔