Monday, June 23, 2025
spot_img
ہومبریکنگ نیوزبڑی مداخلت:گھر پر چھاپہ کے دوران عمر ایوب کو گرفتاری سے کس نے بچایا؟ اہم انکشاف

بڑی مداخلت:گھر پر چھاپہ کے دوران عمر ایوب کو گرفتاری سے کس نے بچایا؟ اہم انکشاف

اسلام آباد(سب نیوز )قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کی گرفتاری کیلئے میانوالی میں ان کے گھر پولیس کے چھاپے کے معاملے میں اہم انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق عمر ایوب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی وجہ سے گرفتاری سے بچے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ پولیس نے عمر ایوب کے گھر چھاپا مارا تو عمر ایوب نے فوری طور پر اسپیکر ایاز صادق کو آگاہ کیا۔عمر ایوب کی اطلاع کے بعد ایاز صادق نے پولیس کوانہیں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کی۔

اسپیکر نے پولیس کو ہدایت کی کہ کسی رکن قومی اسمبلی کو اجازت کے بغیر گرفتار نہیں کیا جائے۔ایاز صادق کی مداخلت کے بعد میانوالی پولیس عمر ایوب کے گھر سے روانہ ہو گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔