ہوماسلام آبادجیکب آباد ، بلدیہ کی عدم توجہی سے شہر کے پارکس تباہی کا شکار

جیکب آباد ، بلدیہ کی عدم توجہی سے شہر کے پارکس تباہی کا شکار

جیکب آباد (نامہ نگار)جیکب آباد میں بلدیہ کی عدم توجہی سے شہر کے پارکس تباہی کا شکارشہید بینظیر پارک کو مسمار کر دیا گیا،شہید مرتضی پارک سمیت دیگر شہر کے پارکس موالیوں اور خانہ بدوشوں کا مسکن بن گئے،پارکس میں عوام کی تفریح کا کوئی سامان نہ بچا،شہری تفریح سے محروم،قومی شاہراہ پر شہید ذوالفقا ر بھٹو کے فرزند کے نام سے قائم پارک چیخ رہا ہے کہ میری بجٹ کو ن ہڑپ کر رہا ہے،شہر کی خوبصورتی کے لئے مختص فنڈس کرپشن کی نظر ہو رہے ہیں

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں بلدیہ کی عدم توجہی کے باعث شہر میں قائم پارکس تباہ حالی کا شکار ہو گئے ہیں،پولیس مددگار سینٹر کے قریب قائم تاریخی پارک شہید اللہ بخش سومرو،کوئٹہ روڈ پر شہید مرتضی پارک اور نمائش گرانڈ کے قریب اقبال پارک،اور کے جی اسکول کے قریب پارک میں سہولیات کا فقدان ہے پارک میں لگی لوہے کی گرلس جگہ جگہ سے توڑ کر چوری کی گئی ہیں،شہر کے تین پارکس موالیوں اور خانہ بدوشوں کا مسکن بن گئے ہیں شہید اللہ بخش میں رکھی گئی بیچیں ٹوٹی ہوئی ہیں آئے روز پارک میں سیوریج کا پانی جمع ہو جاتا ہے سبزہ تک ختم ہو گیا ہے جبکہ شہید مرتضی،اور کے جی اسکول کے پارک میں تو جھولے تک نہیں لگائے گئے پارکس میں عوام کی تفریح کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے آوارہ لوگوں کے پارک میں ڈیروں کی وجہ سے بچوں اور عام شہریوں نے آنا تک چھوڑ دیا ہے ڈی سی ہاس کے عقب اور ایس ایس پی ہاس کے سامنے بنائے گئے شہید بینظیر پارک کو مسمار کرکے درخت کاٹ کر فروخت کر دئے گئے اور لوھے کی گرلیں نکال کر بیچ دی گئیں اس پارک میں قریب جوار کے لوگ تفریح کے لئے آتے تھے جو اپ اس سہولت سے محروم ہیں اس سلسلے میں پی پی شہید بھٹو کے رہنما اور چیمبر آف کامرس کے عہدیدار ندیم قریشی نے رابطے پر کہا کہ شہید مرتضی اور کے جی اسکول پارک میں چرسی،شرابیوں کا قبضہ ہے جس کی شکایت بھی کی گئی ہے لیکن کوئی توجہ نہیں دی گئی شہید ذوالفقار بھٹو کے نام سے قائم حکومت میں انکے شہید بیٹے کے نام سے منسوب قومی شاہراہ پر واقع تاریخی پارک چلا چلا کر پوچھ رہاہے کہ ہر سال میری بجٹ کون کھا رہا ہے پارک میں صفائی کا انتظام نہیں ہے اور نہ ہی کوئی چوکیدار مقرر ہے،شہید مرتضی پارک پر ایک موالی نے چھونپڑی لگا کر قبضہ کیا ہے ختم کرایا جائے، میں جب تعلقہ کونسل کا رکن تھا تو اس وقت شہید مرتضی پارک میں ٹائل اور اللہ کے نام کو فن پارہ لگوایا اسکے بعد 2003سے اس پارک کا کوئی کام نہیں ہوا،تعلقہ کونسل سے منظوری کے بعد ایس پی ہاس کے سامنے شہید بینظیر پارک کو ختم کر دیا گیا صحت مند ماحول کے لئے پارک انتہائی ضروری ہیں ڈی سی جیکب آباد شہر کے پارکس پر توجہ دیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔