Thursday, July 18, 2024
ہومپاکستانراولا کوٹ جیل سے فرار ہونیوالے مزید 2قیدی گرفتار ، تعداد 6ہو گئی

راولا کوٹ جیل سے فرار ہونیوالے مزید 2قیدی گرفتار ، تعداد 6ہو گئی

پونچھ (آئی پی ایس )آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی ڈسٹر کٹ جیل راولا کوٹ سے فرار ہونے والے مزید 2 قیدیوں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایس ایس پی کے مطابق قیدیوں کو راولپنڈی جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ راولا کوٹ جیل سے فرار 19 فرار قیدیوں میں سے اب تک 6کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش جاری ہے۔واضح رہے کہ 30 جون کو آزاد کشمیر کی ڈسٹر کٹ جیل راولا کوٹ توڑ دی گئی تھی جس میں بھارت کو مطلوب سمیت 20 قیدی فرار ہوئے تھے جبکہ ایک ہلاک ہو گیا تھا۔واقعے کے بعد جیل کے عملے کو معطل کرکے 3 اہلکاروں کو حراست میں لے لیا گیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔