ہومپاکستانوزیراعظم نے سینئر ارکان کی عشائیہ میں غیرحاضری کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم نے سینئر ارکان کی عشائیہ میں غیرحاضری کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد،وزیراعظم عمران خان نے سینئر ارکان کی عشائیہ میں غیرحاضری کا نوٹس لے لیا،وزیر اعظم عمران خان نے بجٹ منظوری کے لیے تمام ارکان کو آج قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی ہدایت کردی۔ذرائع کے مطابق عشائیہ میں مسلم لیگ (ق)کے طارق بشیر چیمہ سمیت کئی سینئر ارکان کی عدم شرکت پر وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا۔وزیر اعظم عمران خان نے عامر ڈوگر اور پرویز خٹک سے تفصیلات مانگ لیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم ہاوس میں حکومتی اور اتحادی ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے عشائیہ دیا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ عشائیے میں وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی، وفاقی وزرا اور اتحادی ارکان شریک ہوئے تھے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔