اسلا م آباد،وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )انتظامیہ کی جانب سے راول ڈیم چوک منصوبے پر دن رات کام جاری ہے، چیئرمین نے منصوبہ دسمبر2022 کی بجائے اکتوبر2021 میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارہ(سی ڈی اے)نے عوامی مشکلات کے پیش نظر ہدایت کی ہے کہ راول ڈیم چوک منصوبہ دسمبر2022 کی بجائے اسی سال اکتوبر2021 میں مکمل کیا جائے، منصوبے سے راول چوک پر ٹریفک کے مسائل حل ہوں گے،اور ٹریفک کی روانی ہو گی، راول چوک پر انڈر پاسز،فلائی اوورز کی تعمیر سے راول چوک، روات،فیض اباد،شہزاد ٹان، بںنی گالا، لہتراڑ روڈ جانے اور انے والے شہویوں کر سہولت مہیا ہو گی، تعمیری کام دن رات دو شفٹوں میں زور و شور کے ساتھ جاری ہے، منصوبے کی چوبیس پائلز تھیں جو مکمل ہو چکی ہیں،پائلز کے اوپر دس کالمز میں سے پانچ مکمل ہو گئے ہیں،جبکہ پانچ کی تعمیر کا کام جاری ہے، اٹھارہ گریڈر میں سے تمام گریڈر مکمل ہو چکے ہیں،راول ٹائون اور راول چوک انڈر دونوں پاسزز پربرابر تعمیری کام جاری ہے،تاکہ دونوں انڈر پاس ایک ساتھ مکمل ہوں، پل کی ار سی سی دیواروں کی تعمیر کا کام بھی تقریبا پچاس فیصد مکمل کر لیا گیا ہے، فلائی اوورز کی تعمیر کا کام نومبر میں مکمل کر لیا جائے گا۔
