ہومبریکنگ نیوزنواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا

نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا

لاہور (سب نیوز )پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر و سابق وزیراعظم نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا۔لاہور میں نواز شریف کی پارٹی رہنماں سے ملاقات ہوئی جس میں رانا ثنااللہ اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر نے شرکت کی۔نواز شریف کی پارٹی رہنماں سیملاقات 2گھنٹے تک جاری رہی۔ ذرائع نے بتایاکہ نواز شریف نے سیاسی طور پر متحرک ہونے کا فیصلہ کرلیا اور وہ جلدپارٹی کارکنوں اور رہنماں سے ملاقاتیں کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف سیاسی نظام کو مضبوط کرنے کیلئے بھی فعال کردار ادا کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔