ہومبریکنگ نیوزمسلم لیگ ن کو دھچکا، عباس آفریدی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

مسلم لیگ ن کو دھچکا، عباس آفریدی کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان

اسلام آباد (آئی پی ایس )مسلم لیگ ن کے اہم رہنما عباس آفریدی نے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کا اعلان کر تے ہوئے کہا ہے پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے۔ ن لیگی رہنما عباس آفریدی نے کہا کہ نوازشریف سیاست چھوڑچکے،میری سیاست نوازشریف تک تھی، ن لیگ اور سیاست چھوڑ رہا ہوں۔عباس آفرید ی کا کہنا تھا کہ کسی پارٹی میں نہیں جارہا،سیاست میں بھی حصہ نہیں لوں گا، لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف لیڈر ہیں اور پارٹی صدرہیں لیکن وہ سیاست سے آٹ ہوچکے، ان کے ساتھ دوستی ہے اوروہ رہے گی۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیاست صرف جھوٹ پرمبنی ہے، جوجھوٹ بولے گا، منافق یا چاپلوس ہوگا وہ پاکستان میں سیاست کرسکتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔