ہومپاکستاناپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ ،سرکاری نرخ سے سستی سبزی بیچنے پر دکاندار گرفتار

اپنی نوعیت کا انوکھا مقدمہ ،سرکاری نرخ سے سستی سبزی بیچنے پر دکاندار گرفتار

لاہور،لاہورمیں سرکاری نرخ سے سستی سبزی بیچنے پر دکاندار وقاص ولد عبدالمجید کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پاکستان کی تاریخ کا یہ انوکھا مقدمہ اسپیشل مجسٹریٹ چوہدری کاشف بشیر کی مدعیت میں تھانہ سٹی رائیونڈ میں پرائس کنٹرول ایکٹ 1958 اور 1977 کے تحت درج کیا گیا۔مقدمے میں کہا گیا ہے کہ دکاندار بھنڈی مقرر کردہ قیمت 95 کی بجائے 73 روپے، ٹماٹر مقرر کردہ قیمت 50 روپے کلو کی بجائے 25 روپے فی کلو فروخت کررہا تھا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق دکاندار بینگن مقرر کردہ نرخ 60 روپے فی کلو کی بجائے 52 روپے، کریلے 90 روپے فی کلو کی بجائے 52 روپے اور پیاز سرکاری ریٹ 40 روپے فی کلو کے بجائے 33 روپے میں فروخت کررہا تھا۔ایف آئی آر کے مطابق دکاندار نے سرکاری نرخ نامہ آویزاں نہ کرکے اور مقررہ نرخوں پر سبزی نہ بیچ کر جرم کا ارتکاب کیا ہے۔پولیس کے مطابق مجسٹریٹ کے حکم پر دکاندار وقاص کو 15 جون کو گرفتار کیا گیا اور 16 جون کو مقامی عدالت نے اسے ضمانت پر رہا کر دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔