لاہور،کوہ نور ہیرا کی پاکستان واپسی کیلئے دائر کی گئی درخواست لاہور ہائیکورٹ میں سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے دائر کی گئی درخواست پر یکم جولائی سماعت کریں گے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ برطانیہ نے ہیرا مہاراجہ رنجیت سنگھ کے پوتے دلیپ سنگھ سے چھینا تھا اور برطانیہ لے گئے تھے۔اپیل کنندہ کا موقف ہے کہ جب1953 میں ملکہ الزبتھ ثانی نے برطانیہ کا تخت سنبھالا تو دلیپ سنگھ سے چھینا گیا کوہ نور ہیرا اس کے تاج کا حصہ تھا۔عدالت میں موقف اپنایا گیا ہے کہ کوہِ نورہیرا پنجاب کا ثقافتی ورثہ ہے، ملکہ ا لزبتھ کا اس پر کوئی حق نہیں۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ کوہ نور ہیرا برطانوی حکومت سے واپس لینے اور پاکستان لانے کا حکم دیا جائے۔خیال رہے کہ بھارت بھی برطانیہ سے کوہ نور سمیت وہ تمام نوادرات واپس مانگ رہا ہے، جو نوآبادیاتی دور میں لوٹے گئے تھے۔جب 1997 میں ملکہ الزبتھ آزادی کی50 ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارت کے سرکاری دورے پر گئیں تو بھارتی عوام کے ساتھ ساتھ برطانیہ میں بسنے والے بھارتی شہریوں نے بھی اس ہیرے کی واپسی کا مطالبہ کیا تھا۔ آج کل کوہِ نور ملکہ الزبتھ ثانی کے تاج کی زینت بنا ہوا ہے۔
کوہ نور ہیرا پاکستان واپس لانے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
