ہومبریکنگ نیوزنو مئی معاملات حکومت کے ہاتھ میں نہیں،اسٹیبلشمنٹ کے ہاں عمران خان کیلئے کوئی لچک نہیں: سینئر صحافی کا دعوی

نو مئی معاملات حکومت کے ہاتھ میں نہیں،اسٹیبلشمنٹ کے ہاں عمران خان کیلئے کوئی لچک نہیں: سینئر صحافی کا دعوی

کراچی(سب نیوز ) سینئر صحافی و تجزیہ کار سہیل وڑائچ نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ پالیسی میں عمران خان کیلئے کوئی لچک نہیں ہے۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے پاس 9 مئی کے معاملے میں کوئی اختیار نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ محمود اچکزئی کا نواز شریف اور آصف زرداری سے اچھا تعلق ہے، محمود اچکزئی اسٹیبلشمنٹ مخالف اور جمہوریت حامی سیاست کرتے رہے ہیں، عمران خان واقعی محمود اچکزئی کو مذاکرات کا مینڈیٹ دیدیتے ہیں تو مثبت قدم ہے۔

سہیل وڑائچ کا کہنا تھاکہ عمران خان کے فوج سے مذاکرات ہوتے ہیں تو وہ مذاکرات نہیں ڈیل ہوگی، ملک کبھی بھی ڈیل سے نہیں مذاکرات اور مصالحت سے ٹھیک ہوتے ہیں، سیاسی جماعتیں ڈیلوں سے نکل کر اب مذاکرات کی طرف جائیں یہی جمہوریت کا راستہ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی طرف سے اپنے دور حکومت والا طرز عمل آئندہ اختیار نہ کرنے کی گارنٹی کے بغیر سیاسی جماعتوں کے مذاکرات ممکن نہیں ہوں گے، عمران خان اب بھی مشکل حالات میں ہیں۔

، اسٹیبلشمنٹ کی موجودہ پالیسی میں عمران خان کیلئے کوئی لچک نہیں ہے۔ مولانا فضل الرحمان کے حکومت سے رابطے ہیں فی الحال وہ کسی تحریک کا حصہ نہیں بن رہے، تحریک انصاف ووٹرز اور سپورٹرز کی سپورٹ کو اسٹریٹ پاور میں تبدیل نہیں کرسکی۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے بعد تحریک انصاف کیلئے عوام کو متحرک کرنا آسان نہیں رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔