اسلام آباد:مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی نے گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی سفارش کردی۔
تفصیلات کے مطابق آج مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں رہنماؤں نے پارٹی قیادت کو گریڈ ایک سے 16 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 تک سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کی سفارش کی۔
اطلاعات کے مطابق ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارشات کو کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔
ن لیگ کا پارلیمانی اجلاس: تنخواہوں میں 25 فیصد اضافے کی تجویز
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
