ہومبریکنگ نیوزیو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا شیخ شخبوت میڈیکل سٹی کا دورہ،پاکستانی مریضوں کی عیادت

یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی کا شیخ شخبوت میڈیکل سٹی کا دورہ،پاکستانی مریضوں کی عیادت

عجمان (سب نیوز )یو اے ای میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے فروری 2024 میں عجمان میں فیکٹری میں آگ لگنے سے زخمی ہونے والے پاکستانی مریضوں کو دیکھنے کے لیے ابوظہبی میں شیخ شخبوت میڈیکل سٹی کا دورہ کیا۔

جاری اعلامیے کے مطابق سفیر ترمذی نے مریضوں کی عیادت کی، ان کی مکمل صحت یابی کے لیے نیک تمنا ئو ں کا اظہار کیا، اور انہیں یقین دلایا کہ پاکستان مشن کی جانب سے ان کی پاکستان آمد و رفت میں سہولت فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

سفیر ترمذی نے شیخ شخبوت میڈیکل سٹی میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے شیخ شخبوت میڈیکل سٹی ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی انتھک کوششوں کے لیے چوبیس گھنٹے شدید طور پر جھلسنے والے کیسز کا علاج کیا گیا۔ ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور سرشار کاوشوں کے اعتراف میں، سفیر نے ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تعریفی خطوط پیش کئے۔ انہوں نے ہر ممکن تعاون پر متحدہ عرب امارات کی حکومت کا شکریہ بھی ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔