Friday, May 29, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپٹرول کی قیمتوں میں نامناسب کمی کا اقدام عدالت میں چیلنج

پٹرول کی قیمتوں میں نامناسب کمی کا اقدام عدالت میں چیلنج

لاہور(آئی پی ایس)وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش کے باوجود پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی نہ کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں درخواست اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے پیمانے پر کمی ہوئی، وزیراعظم نے پٹرول کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر کمی کی سفارش کی۔
دائر درخواست میں کہا گیا کہ وزارت خزانہ نے وزیراعظم کی سفارش مسترد کر کے غیر قانونی اقدام کیا۔
درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت وزارت خزانہ کو وزیراعظم کی سفارش کے مطابق پٹرول کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات وزارت خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایات کو نظر انداز کرتے ہوئے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 4 روپے 74 پیسے فی لٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 86 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔