ہومبریکنگ نیوزشہباز شریف کا دورہ بیجنگ، چین نے پاک چین دوستی کو ما ئو نٹ تائی سے تشبیہ دے دی

شہباز شریف کا دورہ بیجنگ، چین نے پاک چین دوستی کو ما ئو نٹ تائی سے تشبیہ دے دی

بیجنگ (سب نیوز )چین نے پاک چین دوستی کو مقدس سمجھے جانے والے پہاڑ ما ئو نٹ تائی سے تشبیہ دے دی۔ترجمان چینی دفترخارجہ کے مطابق وزیراعظم پاکستان شہباز شریف 4 تا 8 جون چین کا سرکاری دورہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ چین کی دعوت دی ہے، شہباز شریف کا وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے کے بعد یہ پہلا دورہ چین ہے۔ترجمان کے مطابق شہباز شریف کے دورے میں صدر شی جن پنگ اور وزیراعظم لی چیانگ ملاقاتیں کریں گے اور ان کے دورے میں دونوں ملکوں کے رہنما پاک چین تعلقات، باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ترجمان کا کہنا تھاکہ پاک چین قیادت کی ملاقاتوں میں باہمی تعلقات بڑھانے کیلئے مشترکہ بلیوپرنٹ تیارکیا جائے گا، وزیراعظم شہبازشریف بیجنگ کے علاوہ گوانگ ڈونگ اورشانگزی بھی جائیں گے۔ترجمان نے بتایاکہ پاکستان اور چین اسٹریٹیجک شراکت داراورگہرے دوست ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی ہر آزمائش پر پوری اتری ہے، چینی محاورے کے مطابق پاک چین دوستی مانٹ تائی کی طرح مضبوط ہے۔

مانٹ تائی چین کے 5 مقدس پہاڑوں میں سے ایک ہے، اسے چین کے مذہب میں کلیدی اہمیت حاصل ہے۔ مانٹ تائی چین کے صوبہ شانڈونگ کا سب سے اونچا مقام ہے، مانٹ تائی ہزارسال قبل مسیح سے پہلے چا خاندان کے دورحکومت کے دوران ایک مقدس مقام تھا۔چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہماری دوستی وقت کی کسوٹی پرکھری رہی ہے اورمانٹ تائی کی طرح مستحکم ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔