لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ (ن)کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ خوشیاں منائیں کہ آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے۔
جنرل کونسل اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ ثاقب نثار نے مجھے زندگی بھر کے لیے ہٹایا تھا کارکن واپس لے کر آئے ہیں۔انکا کہنا تھا کہ انہیں بلائیں آج جنہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ نواز شریف کو ہمیشہ کیلیے فارغ کیا جاتا ہے انہیں کارکنوں کا فیصلہ دکھائیں۔ آج نواز شریف پھر آپکے سامنے کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا فیصلہ کس وجہ سے کیا گیا کہ نواز شریف آپ نے اپنے بیٹے سے تنخواہ کیوں نہیں لی؟ میں نے اپنے بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، آپکے بیٹے سے تو تنخواہ نہیں مانگی تھی۔نواز شریف نے کہا کہ اپنے چھوٹے بھائی شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بہت نشیب و فراز آئے لیکن پارٹی سنبھالنے کے امتحان میں شہباز شریف پورا اترے۔
انکا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو پیشکش کی گئی تھی کہ نواز شریف کو چھوڑیں اور وزیراعظم بنیں۔ شہباز شریف نے ایسی وزارتِ عظمی کو ٹھوکر ماری جو بھائی سے بیوفائی پر مل رہی تھی۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ مریم نواز کو میرے سامنے جیل سے ہتھکڑی لگا کر لے جایا گیا تھا۔ حمزہ شہباز نے بھی جواں مردی اور بہادری سے جیل کاٹی تھی۔
آج ثاقب نثار کا فیصلہ ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا ہے ، نواز شریف
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
