ہومبریکنگ نیوزوزیر مذہبی امور چوہدری سالک کا عازمین حج کی رہائش گاہوں کا اچانک دورہ ،حج انتظامات بارے آراء حاصل کیں

وزیر مذہبی امور چوہدری سالک کا عازمین حج کی رہائش گاہوں کا اچانک دورہ ،حج انتظامات بارے آراء حاصل کیں

مدینہ منورہ(آئی پی ایس)وفاقی وزیر مذہبی امور چوہدری سالک حسین کا عازمین حج کی رہائش گاہوں کا اچانک دورہ ،
وزیر مذہبی امور نے پاکستانی عازمین کرام سے ملاقاتیں اور حج انتظامات بارے آراء حاصل کیں۔
عازمین کرام نے وزیر مذہبی امور کو اپنے درمیان پا کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ؕ
عازمین حج کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب میں موجودہ حکومت کے انتظامات پہلے سے بھی بہتر ہیں،رہائش گاہیں، خوراک، سفری سہولیات اور عملہ کی خدمات مثالی ہیں،
چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پاکستان حج مشن کی انتھک محنت کی بدولت سرکاری سکیم کے اخراجات خطہ میں سب سے کم ہیں،پاکستان حج مشن پڑوسی ممالک سے حج اخراجات کا تقابل عوام کے سامنے رکھے،
وفاقی وزیر نے کہا کہ بزرگ اور نیم خواندہ عازمین حج کو موبائل ایپ اور سم کے استعمال میں معاونت فراہم کی جائے،حج انتظامات ہر سال بہتری کی طرف گامزن ہیں
وزیر مذہبی امور آج کیٹرنگ کمپنیوں اور سعودی ادارے “ادلہ مدینہ” کا دورہ کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔