اسلام آباد،پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح کم ہو کرایک اعشاریہ 69 ہوگئی،گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 663 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ مزید 27 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعداموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 ہو گئی،فعال کیس 33 ہزار 452 ریکارڈ کئے گئے، 2 ہزار 179 مریضوں کی حالت تشویشناک ہینیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )سے کورونا کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 27مریض جاں بحق ہو گئے ملک میں مزید663افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 33ہزار 452 رہ گئی ہے۔ملک بھر میں کورونا کے 8 لاکھ94ہزار 352مریض صحتیاب ہو چکے ہیں 9لاکھ 49ہزار 838مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں جبکہ کورونا سے تاحا22ہزار 034موات ہو چکی ہیں 24 گھنٹوں میں ملک بھرمیں 39017ٹیسٹ کئے گئے۔
پی ٹی آئی کی حکومت نے عالمی وبا کو پچھاڑ دیا ،کورونا کی شدت میں مسلسل کمی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
