ہوماسلام آبادتبدیلی اپنا اثر دکھا رہی ہے معیشت ٹیک آف پوزیشن پر آ چکی ہے، علی نواز اعوان

تبدیلی اپنا اثر دکھا رہی ہے معیشت ٹیک آف پوزیشن پر آ چکی ہے، علی نواز اعوان

اسلام آباد،وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ سی ڈی اے علی نواز اعوان نے کہا ہے کہ تبدیلی اپنا اثر دکھا رہی ہے اور ملکی معیشت کرونا وائرس کی وبا ٹیک آف پوزیشن پر آ چکی ہے، بلاول اور مریم جیسے حادثاتی لیڈرز ناکام ہو چکے ہیں وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور دیانت دار قیادت کی وجہ سے آج لوگ تحریک انصاف کا حصہ بن ریے ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو راول ٹاون میں علاقے کی ایک بڑی برادری بھٹی برادران کے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کے دوران کیا- علی نواز اعوان نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا نے مکمل لاک ڈان کا طریقہ کار اپنایا لیکن وزیراعظم عمران خان نے مکمل لاک ڈان کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ میری عوام وبا سے بچ گئی تو بھوک سے مر جائے گی آج الحمد للہ عمران خان کی صاف نیت کا ثمر اللہ نے معیشت میں شاندار بہتری کی صورت میں دیا ہے انہوں نے کہا کہ جب دنیا بھر کی معیشت تباہ حال تھی تو پاکستان کی معیشت کی شرح نمو میں بہتری بلاشبہ ایک معجزہ ہے اور عمران خان کی خلوص نیت کی وجہ سے ہے انہوں نے کہا کہ بلاول اور مریم حادثاتی لیڈر بنے اور آج ناکامی کی زندہ مثال بنے ہوئے ہیں دونوں نام نہاد لیڈرز اپنے بڑوں کی کرپشن بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں علی نواز اعوان نے کہا کہ یہ عمران خان کے ویژن کا نتیجہ ہے کہ آج لوگ تحریک انصاف کے کاروان کا حصہ بن ریے ہیں ہم نے اسلام آباد میں بلا تفریق ترقیاتی کام کروائے ہیں آج اسلام آباد بدل چکا ہے شہر ہو یا ہوں دیہات ہر جگہ تبدیلی واضح نظر آ رہی ہے راول ٹان ہو یا آئی ایٹ ہم نے سب کو برابر اہمیت دی ہے علی نواز اعوان نے پاکستان تحریک انصاف کا حصہ بننے پر بھٹی برادران کو مبارکباد دی – اس موقع پر انہوں نے مقامی سینئر رہنماں ملک عامر علی، ارسلان عباسی اور دیگر کو بھی مبارکباد دی جنہوں نے بھٹی برادران کی شمولیت کو ممکن بنایا تقریب سے سابق اپوزیشن لیڈرز ایم سی آئی ملک عامر علی اور شیراز کیانی نے بھی خطاب کیا تقریب کے دوران سجادہ نشین بری امام پیر محمد علی شاہ گیلانی نے ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کروائی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔