ہوماسلام آبادنظام مصطفی کے نفاذ سے ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے، نصراللہ رندھاوا

نظام مصطفی کے نفاذ سے ملک و قوم کو بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے، نصراللہ رندھاوا

اسلام آباد،امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاوا نے کہا ہے کہ پاکستان میں نظام مصطفی کے نفاذ سے ہی ملک و قوم کو موجودہ بحرانوں سے نجات مل سکتی ہے ، جماعت اسلامی ملک میں نظام مصطفی کے قیام کی جدو جہد اور سعی کر رہی ہے ، پاکستان کو اسلامی و خوشحال پاکستان بنانے کے لیے دیانتدار اور خوف خدا رکھنے والی قیادت کی ضرورت ہے ، انھوں نے کہا ملک میں نام نہاد جمہوری حکومتیں اور فوجی آمریتیں مسلط رہیں مگر ملک کے مسائل کم ہونے کی بجائے بڑھتے ہی چلے گئے ،مدینہ کی ریاست کے دعوے داروں نے ملک کو مسائل کی دلدل میں دھکیل دیا ہے،۔ ملک پر 80 سال سے انگریز کا پروردہ وہی طبقہ مسلط ہے جن سے نجات کے لیے پاکستان بنایا گیا تھا ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جماعت اسلامی زون 2کے تین روزہ فہم قرآن وسنت کلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی اسلام آباد صا حبزادہ ولی اللہ بخاری ، ناظم زون قاری نور رحمن ، مولانا خالد نے بھی خطاب کیا ۔نصر اللہ رند ھا وا نے کہا مسلمان ہونے کا اولین تقاضہ ہے کہ برے سے برے حالات میں حق کا ساتھ دیا جائے اور مشکل حالات کا مقابلہ کیا جا ئے ،حکمرانوں نے عالمی ساہو کاروں، آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک جیسے صیہونی مالیاتی اداروں کی ڈکٹیشن پر سودی نظام کو مسلط کررکھا ہے اور وہ قرآن و سنت کے احکامات پر عمل کرنے کی بجائے نیویارک اور واشنگٹن سے ہدایات لیتے ہیں ۔نصر اللہ رندھاوانے کہا کہ پاکستان کے عوام حکمرانوں کے اسلام دشمن ایجنڈے پر چلنے کو تیار نہیں ،ملک میں اسلامی روایات مضبوط ہورہی ہیں اور عوام اسلام کے مطابق اپنی زندگی گزارنا چاہتے ہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔