Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزکشمیر: بی جے پی نے مسلم اکثریت علاقوں سے امیدوار کھڑا نہیں کیا

کشمیر: بی جے پی نے مسلم اکثریت علاقوں سے امیدوار کھڑا نہیں کیا

سری نگر(سب نیوز )پرامن کشمیر کا بیانیہ جھوٹا پڑنے کے خوف سے بھارتی حکمراں جماعت نے کشمیر میں مسلم اکثریت علاقوں سے کوئی امیدوار ہی کھڑا نہیں کیا۔1996 کے بعد سے پہلی مرتبہ کشمیر کے تین حلقوں سے بی جے پی کا کوئی امیدوار انتخابی دوڑ میں شامل نہیں ہوا۔مسلم اکثریتی علاقوں میں مقامی جماعتیں، نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے درمیان مقابلہ ہے۔

سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے کہا کہ واضح طور پر بی جے پی کے دعوے اور زمینی حقائق میں فرق ہے۔بی جے پی کشمیر یونٹ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ کشمیر سے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ وسیع حکمت عملی کا حصہ ہے۔ بی جے پی جموں کی دو نشستوں میں سے لداخ کی ایک نشست پر مقابلہ کر رہی ہے

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔