لاہور،مدرسے کے طالب علم سے زیادتی کرنے والے ملزم عزیز الرحمن نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا، اپنے کئے پر بہت شرمندہ ہوں بھٹک گیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق ملزم عزیز الرحمن نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ وہ ویڈیو میری ہی ہے جو طالب علم صابر شاہ نے چھپ کر بنائی اور میں نے صابر کو پاس کرنے کا جھانسہ دکر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا، بیٹوں نے صابر شاہ کو دھمکایا اور اسے کسی سے بات کرنے سے روکا مگر طالب علم صابر شاہ نے منع کرنے کے باوجود ویڈیو وائرل کر دی۔ مدرسے کے منتظمین اور مہتمم ویڈیو کے بعد مدرسہ چھوڑنے کا کہہ چکے تھے اور میں مدرسہ چھوڑنا نہیں چاہتا تھا اس لئے ویڈیو بیان جاری کیا۔ملزم عزیزا لرحمن نے تفتیش میں انکشاف کیا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد ٹاون شپ، شیخوپورہ اور فیصل آباد میں شاگردوں کے پاس ٹھہرتا رہا، میری اور بیٹوں کی فون لوکیشن ٹریس ہوئی۔ملزم عزیزا لرحمن نے بتایا کہ جب میں میانوالی میں چھپا ہوا تھا تو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ملزم کو آج عدالت میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ چند دن قبل سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہو ئی تھی جس میں مفتی عزیز الرحمان نوجوان طالبعلم کو زیادتی کا نشانہ بنا رہے تھے۔
زیادتی کیس:شرمندہ ہوں بھٹک گیا تھا،مفتی عزیز الرحمن نے اعتراف جرم کر لیا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
