لندن ، چین نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (مصنوعی ذہانت)کی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہوئے جنگی طیارے اڑانے والے پائلٹس تیار کرلیے ،مصنوعی ذہانت کے حامل یہ پائلٹس تجربات میں حیران کن طور پر انسانی پائلٹس کی نسبت کئی گنا زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔برطانوی اخبار کے مطابق یہ مصنوعی ذہانت کے حامل جنگی پائلٹس ٹریننگ کے دوران چین کے مایہ ناز پائلٹس کو بھی گرانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔چین کے نامور پائلٹ فینگ گویو بھی ان پائلٹس میں سے ایک ہیں جن کا طیارہ ٹریننگ کے دوران روبوٹ پائلٹ گرا چکے ہیں۔روبوٹ پائلٹ کے ہاتھوں طیارہ تباہ کرانے کے بعد فینگ گویو کا کہنا تھا، ‘اس روبوٹ پائلٹ نے مجھے نشانہ بنانے کے لیے اپنی ہی “وار ٹیکٹکس” استعمال کیں، جو اس سے پہلے میں نے کسی انسان پائلٹ کو استعمال کرتے نہیں دیکھا۔’فینگ گویو نے مزید کہا کہ ‘ایک میں ہی نہیں، میرے کئی دیگر ساتھیوں کو بھی یہ روبوٹ پائلٹ شکست دے چکے ہیں۔’کہا جا رہا ہے کہ ابتدائی طور پر مصنوعی ذہانت کے حامل ان روبوٹ پائلٹس کو انسانی پائلٹس کے معاون کے طور پربروئے کار لایا جائے گا۔
چین نے جنگی طیارے اڑانے والے مصنوعی پائلٹس تیار کرلیے
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
