مدینہ منورہ: پاکستان سے آنے والے عازمین حج کی پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی ۔
تفصیلات کے مطابق سب سے پہلی فلائٹ کراچی سے PA-176 کے ذریعے 179 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے۔
کراچی سے PF-754 دوسری پرواز کے ذریعے م 151 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچے ۔
اسلام آباد سے PA-276 تیسری پرواز کے ذریعے 200 عازمین حج مدینہ منورہ پہنچ گئے۔
: پاکستانی سفیر احمد فاروق، ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، قونصل جنرل خالد مجید، ڈائریکٹر حج مدینہ ضیاء الرحمن، ڈائریکٹر سہولت و تعاون احمد ندیم خان، ڈائریکٹر معاونین اصغر یوسفزئی، ڈائریکٹر حج میڈیکل مشن بریگیڈیئر جمیل لاکھیر نے مدینہ منورہ استقبال کیا۔
پاکستان سے آنے والے عازمین حج کی پہلی حج پرواز سعودی عرب پہنچ گئی
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
