Thursday, May 21, 2026
ہومدنیاچین اور سربیا کی دوستی عالمی امن کی جدوجہد میں مضبوط ہوئی، چینی صدر

چین اور سربیا کی دوستی عالمی امن کی جدوجہد میں مضبوط ہوئی، چینی صدر

چینی صدر شی جن پھنگ نے بلغراد کے سربیا ہاوس میں سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ کے ساتھ بات چیت کے بعدصحافیوں سے مشترکہ ملاقات کی۔

شی جن پھنگ نے کہا کہ تاریخ میں چین اور سربیا کی دوستی عالمی امن و ترقی کے مشترکہ تحفظ کی عظیم جدوجہد میں مضبوط ہوئی اور خون اور زندگی پہ قائم ہوئی ۔مستقبل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے، نئے عہد میں چین اور سربیا کا ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینا، دونوں ممالک کا سٹریٹجک انتخاب ہے۔ جس کا مقصد دونوں ممالک کے عوام کی بہتر زندگی کی خواہشات کو پورا کرنا ہے۔

اس کی بنیاد اور محرکات دونوں ممالک کے عوام کی مضبوط حمایت اور بھرپور شرکت ہے۔ چین، نئے عہدمیں چین-سربیا ہم نصیب معاشرے کی تشکیل کے نئے سفر کا آغاز کرنے کے لیے سربیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے، تاکہ دونوں ممالک کے تعلقات نئی آب و تاب کے ساتھ چمکتے رہیں ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔