ہومپاکستاناگلے الیکشن میں فواد ہجرتی پرندوں کی طرح اور پارٹی میں ہوں گے، پیپلز پارٹی

اگلے الیکشن میں فواد ہجرتی پرندوں کی طرح اور پارٹی میں ہوں گے، پیپلز پارٹی

اسلام آباد،پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی رہنماسینیٹر پلوشہ خان نے فواد چوہدری کے بیان پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے فواد چوہدری جیسے سیاسی خانہ بدوش اپنی روٹی روزی کیلئے پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور سندھ حکومت کے خلاف بیان بازی کرتے ہیں۔

سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ گملے میں اگائی گئی پی ٹی آئی کی مصنوعی جڑیں سڑ چکی ہیں اب تو عمران خان کی نالائقی پر سلیکٹرز بھی پشیمان ہیں ۔ سینیٹر پلوشہ خان نے یہ سندھ حکومت کی بے مثال کارکردگی ہے کہ کشمیر، گلگت، کے پی ،پنجاب اور بلوچستان کے غریب مفت علاج کیلئے سندھ جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا نام نہاد انصاف صحت کارڈ عوام کے ساتھ ظالمانہ فراڈ ہے کیونکہ مذکورہ کارڈ سے آج تک کسی غریب کا علاج نہیں ہوا۔ سینیٹر پلوشہ خان نے عمران خان عوام کے منتخب وزیراعظم نہیں ہیں وہ اسمبلی آنے سے ڈرتے ہیں آخر کب تک وہ نیب میں چھپ کر اپنا گریباں بچائیں گے۔ انہوں نے فواد چوہدری جیسے سیاسی خانہ بدوش جانتے ہیں کہ انہیں جعلی طریقے سے اقتدار میں لایا گیا ہے۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ عمران خان چور دروازے سے اقتدار میں آئے تھے اس لیئے انہیں رسوا ہوکر اقتدار سے نکلنا پڑ رہا ہے ۔دوسری طرف وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانے پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔اپنے بیان میں ناصر شاہ کا کہنا تھاکہ فواد چوہدری جب زرداری کے خلاف بیان دیتے ہیں تو حیرت ہوتی ہے، وہ خود آصف علی زرداری کے گھر کا طواف کرتے تھے، زرداری اور فریال تالپور کے خلاف بیان بازی پرفواد کا چھوٹا پن نظر آتا ہے۔انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگلے الیکشن میں فواد چوہدری ہجرتی پرندوں کی طرح کسی اور پارٹی میں ہوں گے جبکہ نئے الیکشن میں پی ٹی آئی کو پورے ملک میں امیدوار نہیں ملیں گے اور اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی اپنا سیاسی وجود کھو بیٹھے گی۔ناصر حسین شاہ کا کہنا تھاکہ کرائے کے ترجمان بھاگ کر اپنے گھونسلوں میں چلے جائیں گے، فواد چوہدری کو اگر فنڈز کی مانیٹرنگ کرنی ہے تو جاکر خیبر پختونخوا میں کریں۔ان کا کہنا تھاکہ کے پی کے میں بی آرٹی اور مالم جبہ کی کرپشن فواد کو نظر نہیں آتی، پنجاب میں رنگ روڈ ، چینی چوری، گندم اسکینڈل اور شراب کے پرمٹ فواد کونظر نہیں آتے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔